پنجاب ،مزید45افراد میں ڈینگی کی تصدیق،تعداد763ہوگئی

پیر 28 اکتوبر 2013 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اکتوبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور اور روالپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد ڈینگی وائر س میں مبتلا ہوئے ہیں۔ یہ افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 763 ہو گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

متعلقہ عنوان :