سپریم کورٹ میں سمیرا ملک کے خلاف فیصلہ آنے پر حمایتی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ، ریاض کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ، ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کرگیا تھا ،ڈاکٹرز

پیر 28 اکتوبر 2013 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اکتوبر 2013ء) سپریم کورٹ میں سمیرا ملک کے خلاف فیصلہ آنے پر ان کا ایک حمایتی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پیرکو سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سمیرا ملک کے شوہر کے ساتھ آنے والا ایک حمایتی ریاض دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے عدالتی احاطے میں گر کر بیہوش ہوگیا جس کے بعد وہاں موجود افراد نے اسے اٹھا کر فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ڈاکٹروں کے مطابق ریاض کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی اور وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کرگیا تھا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :