لاہور میں ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا

پیر 28 اکتوبر 2013 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر۔2013ء) لاہور میں ڈینگی وائرس نے ایک اور جان لے لی۔ شہر میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 45 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پنجاب میں ڈینگی وائرس نے ایک مرتبہ پھر خوف و ہراس پھیلا دیا۔ سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج 68 سالہ محمد یوسف بھی اس خطرناک وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

وہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس اب تک تین جانیں نگل چکا ہے۔ ادھر محکمہ صحت کے مطابق لاہور اور روالپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد ڈینگی وائر س میں مبتلا ہوئے ہیں۔پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 763 ہو گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

متعلقہ عنوان :