ڈینگی کے تدارک میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہباز شریف

پیر 28 اکتوبر 2013 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر۔2013ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہیکہ ایک ایک جان عزیز ہے ، ڈینگی کے تدارک میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی صوبہ بھر میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی آگاہی مہم چلائی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزرا، منتخب نمائندوں اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز سے خطاب کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی وبا سے نمٹنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں۔ لاہور ، راولپنڈی، شیخوپورہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں روزانہ ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کئے جائیں۔