نیا ویلیو ایشن ٹیبل زمینی حقائق کے برعکس ہے ‘ کاروباری طبقہ پر پراپرٹی ٹیکس کی آڑ میں نیا بوجھ نہ ڈالا جائے‘ نصراللہ مغل، کمرشل جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس12سے بڑھا کہ120روپے کرنا صنعتکاروں سے زیادتی ہے‘ چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

منگل 29 اکتوبر 2013 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اکتوبر 2013ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ پر پراپرٹی ٹیکس کی آڑ میں نیا بوجھ نہ ڈالا جائے ،حکومت کی جانب سے نیا ویلیو ایشن ٹیبل زمینی حقائق کے برعکس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمرشل جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس کی شرح12روپے سے بڑھا کر120روپے مربع فٹ کرنا صنعتکاروں سے زیادتی ہے کیونکہ پہلے اے کیٹیگری پر ایک ہزار مربع فٹ پر 32ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور نئے ٹیکس کے نفاذ سے یہ ٹیکس بڑھ کر 1لاکھ 29ہزار 6سو روپے ہوجائے گا، ۔

نصر اللہ مغل نے کہا کہ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کی شرح نئے سروے کے بعد 500فیصد تک بڑھا دی ہے ، انڈسٹریز پہلے ہے بجلی کے بلوں اور پٹرولیم مصنوعات میں مختلف قسم کے ٹیکس ادا کر رہی ہیں اب حکومت کی جانب سے مجوزہ ٹیکس کا نفاذ انڈسٹریز پر اضافی بوجھ ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت انڈسٹریز کیلئے پراپرٹی ٹیکس سابق ریٹ کے مطابق نافذکرے اور نئے ٹیکس نافذ کرکے انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :