ڈینگی سے اموات نے حکومتی دعوے جھٹلادیئے، مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کروا دی ،مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلی نے اندھے قتل اور لاہور پارکنگ کمپنی میں کرپشن پر بھی الگ الگ تحریکں جمع کروائیں

منگل 29 اکتوبر 2013 20:24

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر۔2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پنجا ب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کروائی ہے کہ راولپنڈی سمیت لاہور میں ڈینگی سے ہونے والی اموات نے حکومتی دعوؤں کو جھٹلادیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک التوائے کار مسلم لیگ (ق) پنجاب کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈ ر سردار وقاص حسن موکل ، عامر سلطان چیمہ اور جیدہ خان کی طرف سے جمع ہوئی۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈینگی ختم کرنے کی بجائے ساری توجہ اصل حقائق چھپانے پر مرکوز کر رکھی ہے ۔ اراکین اسمبلی نے لاہور میں اندھے قتل کی وارداتوں میں اضافہ اور لاہور پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن پر بھی پنجاب اسمبلی میں الگ الگ تحاریک جمع کروائی ہیں ۔