لاہور، ڈینگی سے اموات کا سلسلہ تیزہو گیا ،ایک ہی روز میں مزید تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے ،مجموعی تعداد6تک پہنچ گئی ،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘ محکمہ صحت پنجاب

منگل 29 اکتوبر 2013 20:30

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی وائر س سے اموات کا سلسلہ تیزہو گیا ،ایک ہی روز میں مزید تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے جسکے بعد مجموعی تعداد6تک پہنچ گئی ۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعدصوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 805 ہو گئی۔

نجی ٹی وی نے محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے رپورٹ کیا ہے کہ موجودہ سیزن کے دوران پہلی بارایک ہی دن میں ڈینگی سے متاثرہ3مریض دم توڑ گئے جن میں فہد اشرف نامی نوجوان کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، ارشاد سروسز ہسپتال اورشوکت ماڈل ٹاؤن میں واقعہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا ن ۔پنجاب میں موجودہ سیزن میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :