ڈینگی سے 2ہلاکتیں ہوئیں،میڈیا سنسی پھیلا رہا ہے: وزیر صحت پنجاب

بدھ 30 اکتوبر 2013 13:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اکتوبر 2013ء) صوبائی وزیر صحت کا دعوی ٰ ہے کہ رو اں سال ڈینگی سے صرف دو ہلاکتیں ہوئی ہیں، میڈیا جان بوجھ کر سنسنی پھیلا رہا ہے۔وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو ،وزیر تعلیم اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے انسدادڈینگی رانا مشہود نے مشترکہ پریس کانفرنس میں 6ہلاکتوں کی تردید کی اور کہا کہ ڈینگی سے اب تک صرف 2افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں ڈینگی کے پھیلاو کا تاثر بے بنیاد ہے۔ راولپنڈی میں 56 اور لاہور میں ڈینگی کے 23مریض زیر علاج ہیں۔ادھر برلن سے ویڈیو خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے حقائق پوشیدہ نہ رکھے جائیں اور اس کے تدارک کے لیے گزشتہ برسوں سے بڑھ کر اقدامات کئے جائیں، غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :