ڈینگی کے خلاف حکومتی کاوشیں ایک مسلسل عمل ہے، ڈینگی وائرس سے بچنے کیلئے معاشرے کاہر فرد کردار اداکرئے‘مجتبیٰ شجاع الرحمن، صحت عامہ کے مختلف شعبوں میں نئے حفاظتی پروگرام بھی شروع کئے جارہے ہیں‘ صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ

بدھ 30 اکتوبر 2013 20:19

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2013ء) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ڈینگی طبی مسئلے کی بجائے سماجی مسئلہ ہے ا ور اکثر ممالک کی حکومتوں نے ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے موثر اوربروقت اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ رائے عامہ کو بھی بیدار کیا اورہم بھی عوام کے تعاون اورشمولیت سے ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روک لیں گے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم نے بھرپور کاوشیں کیں اور ڈینگی کے خلاف یہ جنگ ایک مسلسل عمل ہے۔

عوام کے مختلف وفود اورعلماء کرام کے وفد سے اپنی رہائش گاہ پرانسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف حکومت پنجاب نے گزشتہ سال تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے اوراب بھی ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 102ارب روپے خرچ کرے گی جو صوبائی بجٹ کا 10.9فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے لئے امراض کی تشخیص اور علاج کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر کو یکساں اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے تاکہ لوگ کم سے کم ہسپتالوں کا رخ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں نے ڈینگی بخار کے خلاف شعور بیدار کیا اور حکومتی اقدامات کے باعث موجود ہ سیزن کے دوران ڈینگی بخار کوپھیلنے سے روک دیاجائے گاتاہم معاشرے کے تمام طبقے عوام کوڈینگی بخار کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :