تمام تر حکومتی دعوؤ ں کے باوجود ڈینگی کے مرض نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ، 38نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

جمعرات 31 اکتوبر 2013 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31اکتوبر 2013ء) تمام تر حکومتی دعوؤ ں کے باوجود ڈینگی کے مرض نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے، پنجاب بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 38نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 890سے تجاوز کر گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 38نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں 18مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

رواں سیزن کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 890سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 491کا تعلق لاہور سے ہے۔ پنجاب کے تین اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے جن میں راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر ہے۔ راولپنڈی میں تقریبا ایک ماہ کے دوران سینکٹروں مریض سامنے آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر وزیر صحت اور محکمہ صحت کے ذمہ داران نے راولپنڈی کا دورہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :