وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدغریب ومظلوم طبقات کی آوازہیں‘راجہ فیصل ممتاز راٹھور، آزادکشمیرکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیاہے آزادکشمیرحکومت اورکشمیریوں کے تشخص پرکوئی سودے بازی نہیں کرینگے‘وزیر برقیات

جمعرات 31 اکتوبر 2013 17:07

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31اکتوبر 2013ء) آزادکشمیرکے وزیربرقیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہاہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدغریب ومظلوم طبقات کی آوازہیں شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکے جانثارجیالے ہیں انہوں نے آزادکشمیرکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیاہے آزادکشمیرحکومت اورکشمیریوں کے تشخص پرکوئی سودے بازی نہیں کرینگے شہیدبھٹوکے جیالے سرکٹاسکتے ہیں مگرجھکانہیں سکتے برادری ازم کاقلعہ قمع کرناچاہتے ہیں ہماری قوت مظلوم طبقات ہے پی پی پی آزادکشمیرحکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے محدودوسائل کے باوجوداپنابھرپورکرداراداکررہی ہے حبیب کوثر پارٹی کے پرانے اور نظریاتی کارکن ہیں ان کی پارٹی کیلئے بے مثال خدمات ہیں انہیں میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کے کارکنوں کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ہم وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے ان خیالات کااظہا رانہوں نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں پی پی سٹی میرپور کے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت میں سٹی میرپور کے نائب صدر حبیب کوثر کررہے تھے جبکہ وفد میں سینئر راہنما پی پی شاہد محمود راٹھور ،عبدالحمید ،چوہدری مطلوب حسین ،چوہدری شوکت علی ،محمد شہزاد ،چوہدری محمد بوٹا ،میرزمان ،شعبہ خواتین میرپور کی صدر حمیرہ نقوی او ردیگر کارکنان شامل تھے ۔

(جاری ہے)

وزیربرقیات راجہ فیصل راٹھور نے کہاکہ آزادکشمیرمیں پی پی پی حکومت کوکوئی خطرہ نہیںآ مریت اورچوردروازے کاسہارالے کراقتدارمیںآ نے والوں کومایوسی ہوگی پی پی پی حکومت اپنی کارکردگی پراگلے انتخابات میں پھرکامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کوموجودہ اڑھائی سال کاعرصہ شامل کرکے آزادکشمیرمیں مجموعی طورپر9سال حکومت کرنے کاموقع ملامگرہمارے مخالفین نے57سال خطہ کے اندرراج کیامگروہ ایک میڈیکل کالج نہ بناسکے ہم نے آزادکشمیرمیں تین میڈیکل کالجزقائم کیے ذوالفقارعلی بھٹوشہیدکیڈٹ کالج پلندری بھی شہیدبھٹونے کشمیریوں کودیاجبکہ پی پی پی کی حال ہی میں پاکستان سے اپنی مدت پوری کرکے ختم ہونے والی حکومت نے ڈڈیال کے مقام پرکیڈٹ کالج کااعلان کیاہے اسی طرح پی پی پی حکومت نے میرپورکے لیے انٹرنیشنل ائرپورٹ کے منصوبے کااعلان کیاہے انہوں نے کارکنوں کے پرزور اصرار پر حبیب کوثر کی بحیثیت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم سے بات چیت کرنے کا وعدہ کیا اور ان کی حمایت کی ۔

متعلقہ عنوان :