کراچی ، ڈینگی وائرس سے 19جاں بحق ،متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کرگئی

جمعرات 31 اکتوبر 2013 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2013ء) ڈینگی بخار کے حوالے سے اکتوبر کا مہینہ کراچی والوں پر بھاری گزرا۔ اس دوران شہر قائد میں 9افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس سے 19جاں بحق ہوئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اکتوبر میں ڈینگی وائرس زیادہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے 5کروڑ روپے سے اسپرے کی دوائی خریدی گئی ہے۔ تاہم بلدیہ اعظمی کراچی کے زیرانتظام مچھر مار اسپرے مہم میں شہر کے بیشتر علاقے اسپرے سے محروم ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے فیول کی مد میں فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے۔ کے ایم سی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متعلق آگاہی اسپرے سے زیادہ اہم ہے۔ ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے ڈینگی مچھر کی افزائش گاہوں کو ختم کرنا بھی اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :