ورلڈ کپ میں پاکستان کی غیر متوقع شکست اشتہار ی کمپنیوں کو بھاری نقصان عوام کا ” کرکٹ بخار “ اتر گیا

جمعرات 22 مارچ 2007 12:39

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 مارچ 2007 ) آئر لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیر متوقع شکست اور ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہونے کے بعد ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے تمام پلان دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے بارے میں ملک بھر کی ایڈورٹائزنگ کمپنیوں نے اپنے کلائنٹس سے اشتہاری مہم تیار کی ہوئی تھیں جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دکھایاگیا تھا ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو امید تھی کہ پاکستا ن کم ازکم سیمی فائنل تک ضرور جائے گا لیکن پاکستان کی ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں غیر متوقع اور شرمناک شکست سے جہاں پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا وہیں عوام کا کرکٹ بخار بھی اتر گیا ہے اور لوگ کرکٹ کو چھوڑ کر اپنے اپنے کاموں میں لگ گئے ہیں ۔

عوام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اشتہاری مہم شدید ناکام ہورہی ہے اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے تمام پلان دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں بہت سارے کلائنٹس نے اشتہاری مہم چلانے سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے ایڈورٹائزنگ کے کاروبار کو کروڑ روپے کا شدید نقصان ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :