ذیا بیطس کے عالمی دن کے موقع کل شوگر کے حوالے سے عالمی ذیا بیطس میلے کا اہتمام کیا جائیگا

جمعہ 1 نومبر 2013 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1نومبر 2013ء)اخوت ہیلتھ سروسز ذیا بیطس سنٹر کے زیر اہتمام ذیا بیطس کے عالمی دن کے موقع کل ( اتوار) شوگر کے حوالے سے عالمی ذیا بیطس میلے کا اہتمام کیا جائیگا جس میں شہریوں کے شوگر، کسٹرول ، دل ، گردے ، کلیثیم اور آنکھوں کے فری ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ میلا صبح 9بجے سے لیکر دوپہر 12بجے تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ذیا بیطس بارے آگاہی کے حوالے سے سمینار ہو گا جس کی صدارت ڈاکٹر محمد امجد ثاقب چیئرمین اخوت کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اکرام ہونگے ۔

سمینار کے دیگر مقررین ڈاکٹر عباس رضا ، ڈاکٹر عمران حسن ، ڈاکٹر شازیہ طاہر ، ڈاکٹر عصمت لغاری ، ڈاکٹر طاہر رسول ، ڈاکٹر علی ثقلین حیدر اور اطہار الحق ہاشمی ذیا بیطس کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیں گے ۔