پنجاب میں مزید 43افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ،مجموعی تعداد 933ہو گئی ، 570کا تعلق لاہور سے ہے ،لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سے بچا ؤ کیلئے 3ٹاؤ نز میں ایمرجنسی نافذ کردی ، خصوصی مہم کے احکامات جاری

جمعہ 1 نومبر 2013 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1نومبر۔2013ء) ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 43افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 933ہو گئی ہے جن میں 570افراد کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے 3ٹاؤنز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مرض میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور ایک روز کے دوران پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے 43نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 26کا تعلق لاہور سے ہے۔ اس طرح رواں سال لاہور میں ڈینگی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 570ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر اب تک 933افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے داتا گنج بخش ٹان، راوی ٹان اور شالیمار ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تینوں ٹاؤ نز کی حدود میں اب تک درجنوں افراد ڈینگی کے جان لیوا مرض کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس پر نتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں ٹاؤ نز میں ڈینگی کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :