پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد نو سو پچاسی ہو گئی

ہفتہ 2 نومبر 2013 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2نومبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، ڈینگی نے لاہوریوں کو ٹارگٹ کر لیا۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد نو سو پچاسی ہو گئی ہے جن میں پانچ سو ساٹھ کا تعلق لاہور سے ہے۔

(جاری ہے)

چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے باون مریض سامنے آئے ہیں جن میں تینتالیس کا تعلق لاہور سے ہے۔سال دو ہزار بارہ میں ڈینگی کے صرف دو سو پینسٹھ مریض سامنے آئے تھے اور صرف ایک شخص جاں بحق ہوا تھا ۔ پنجاب میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے کہیں بھی سپرے نہیں کیا گیا۔رواں سال دس ماہ میں چھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ نو سو پچاسی افراد کے ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :