ٹاؤن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں آج اینٹی ڈینگی ڈے منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ‘ صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو ، اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر سیاسی و عوامی نمائندگان آج صبح 9بجے شوکت خانم ہسپتال چوک جوہر ٹاؤن میں جمع ہونگے‘ ڈاکٹر عامر احمد

ہفتہ 2 نومبر 2013 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2نومبر 2013ء) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر عامر احمد نے کہا ہے کہ ٹاؤن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں 3نومبر کو اینٹی ڈینگی ڈے منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس سلسلے میں تمام محکمہ جات کو عملی اقدامات کے لئے خاص ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ڈینگی کنٹرول کمیٹی سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔ سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر عامر احمد نے اجلاس کو 3نومبر کو اینٹی ڈینگی ڈے کے پروگراموں کے بارے مزیدآگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر9-30بجے صبح شوکت خانم ہسپتال چوک جوہر ٹاؤن میں سیاسی و عوامی نمائندگان دیگر متعلقہ محکموں او رکارکنان کے ہمراہ ڈینگی کے خلاف جمع ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار والنیٹرز ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں صفائی کے انتظامات بارے اچانک دورے کریں گے جبکہ 100لیڈی ہیلتھ وزیٹرز جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے ڈینگی ہائی رسک جگہوں میں گھروں کے اندر صفائی کے انتظامات بارے چیکنگ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے ایک خوبصورت فلوٹ تیار کیا گیا ہے جسے عوام بے حد پسند کریں گے-انہوں نے کہا کہ 116اور 132کی یونین کونسلوں میں فوگنگ کا عمل بھی لازمی کرایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتہ کے دوران اقبال ٹاؤن انتظامیہ نے ڈینگی مچھر و لاروا کی تصدیق کے لئے 1524مقامات ،3339گھروں کا معائنہ کیا جبکہ دیگر 312کھلے میدانوں اور 710کارخانوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 3گھروں میں ڈینگی کی موجودگی پائی گئی جس پر فوری طور پرسپرے کرایا گیا اور گھر والوں کو مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :