پنجاب حکومت کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں ڈینگی کیخلاف واک،قاتل مچھر سے آگاہی

اتوار 3 نومبر 2013 12:37

لاہور/فیصل آباد/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2013ء) ڈینگی کے خلاف حکومت پنجاب سڑکوں پر آ گئی،مختلف شہروں میں وزراء کی قیادت میں ڈینگی کے خلاف واک کرتے ہوئے قاتل مچھر کے خلاف آگاہی دی جا رہی ہے۔لاہور میں سولہ سے زائد مقامات پر اینٹی ڈینگی ڈے کے سلسلے میں واک ،سمینار اور دیگر تقریبات ہو رہی ہیں۔مختلف جگہوں پر ہونے والی واکس کی قیادت صوبائی وزراء کر رہے ہیں جن میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد شریک ہیں۔

واک کے شرکاء پلے کارڈز،بینرز اور پوسٹرز کے زریعے ڈینگی مچھر کے خلاف احتیاطی تدابیر بارے شعور اجاگر کر رہے ہیں۔فیصل آباد میں بھی پنجاب حکومت کی جانب سے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ڈینگی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول،کالجز کے طلبہ و طالبات سمیت ہسپتالوں کا عملہ بھی شریک تھا۔

(جاری ہے)

ڈینگی واک کی سربراہی ڈی سی او نور العمین مینگل اور ڈویثرنل کمشنر سردار اکرم جاوید کر رہے تھے۔

ریلی ضلع کو نسل چوک سے شروع ہوئی جو کچہری بازار چوک سے ہوتی ہوئِ دوبارہ ضلع کو نسل چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ملتان میں بھی ڈینگی سے آگاہی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔لوگوں کو ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :