محکمہ ماحولیات پنجاب کی ڈینگی ڈے کے موقع پر واہگہ ٹاؤن میں جلو موڑ سے باٹا پور تک آگاہی واک، تمام شہری ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں‘ وزیر ماحولیات کرنل (ر) شجاع خانزادہ،محکمہ تحفظ ماحول نے واہگہ ٹاؤن میں12ٹیمیں تشکیل دی جوہریونین کونسل گھرگھر جاکرڈینگی آگاہی کا پیغام پہنچائیں گی‘ سیکرٹری ماحولیات

اتوار 3 نومبر 2013 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2013ء) وزیر ماحولیات کرنل(ر) شجاع خان زادہ اور سیکرٹری ماحولیات پنجاب محمد انور رشید(چیئرمین ڈینگی رسپانس کمیٹی واہگہ ٹاؤن) کی سربراہی میں واہگہ ٹاؤن میں جلو موڑسے باٹا پورتک ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈائریکٹر جنرل ماحولیات فاروق حمید شیخ،ایم این اے سہیل شوکت بٹ،ایم پی اے ملک غلام حبیب اعوان، ڈائریکٹر نسیم الرحمن،ٹی ایم او واہگہ ٹاؤن احسن زیدی ، دیگر محکموں جن ایجوکیشن، پی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی، لیبر، ہیلتھ کے افسران و اہلکار، این جی اوز،سیاسی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر ماحولیات کرنل(ر) شجاع خان زادہ نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی لاروا کے جنگی بنیادوں پر خاتمہ پر توجہ دے رہی ہے ،حکومت کے ساتھ ساتھ ہر شہری اپنے گھروں ، سرکاری اداروں ،فیکٹریوں ، گوداموں میں کوئی ایسا ذریعہ نہ چھوڑیں جہاں پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہو ۔

(جاری ہے)

جہاں کہیں بھی پانی جمع ہو فوری طور پر اسے خشک کیا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کے پنپنے کے مقامات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

وزیر ماحولیات پنجاب کرنل (ر) شجاع خان زادہ نے ڈینگی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت بروقت ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے باعث ڈینگی لاروا کے افزائش کے مقامات کا بروقت پتہ چلاکرانہیں مکمل طور پر تلف کیا جاسکے۔اسی سلسلہ میں لوگوں میں آگاہی کیلئے واک کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ تمام شہری بھی ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے پوری کریں اور ڈینگی کی موثر طریقہ سے روک تھام ممکن ہوسکے۔

محمد انور رشید سیکرٹری ماحولیات نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں آج ڈینگی ڈے منایا گیاہے انہوں نے کہا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات کی سربراہی میںِ ٹی ایم اے واہگہ ٹاؤن، ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر، ایل ڈبلیو ایم سی اور محکمہ لیبر،ہیلتھ ڈینگی ڈے کے حوالے سے واہگہ ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے کارروائی کی، محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے واہگہ ٹاؤن میں12ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں تمام محکموں کے افسران شامل تھے جنہوں نے تمام دن ڈینگی آگاہی کے حوالے سے اپنی اپنی یونین کونسل میں 70سے 80گھر وں کا وزٹ کیااو لوگوں کو ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں پمفلٹ، بروشر تقسیم کیئے اس کے علاوہ ہر یونین کونسل میں موجود سکول اور کالجز میں ڈینگی کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہریونین کونسل میں ڈینگی کیمپ بھی لگائے گئے تھے اور انہوں نے خود ہر یونین کونسل کا دورہ کیا اور لوگوں سے گھروں میں جاکردریافت کیا کہ آیا ٹیمیں ان تک پہنچیں اور انہیں ڈینگی کے خاتمے کیلئے پیغام پہنچایا گیایا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :