وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی کے خاتمہ کے لیے کو ششیں ایک بار پھر کامیاب ہونگی‘چودھری برجیس طاہر، عوام اس مرض کی صورت میں غفلت سے کام نہ لیں اور فوری چیک اپ کروائیں‘وفاقی وزیر امورکشمیرو گلگت بلتستان

اتوار 3 نومبر 2013 19:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2013ء) وفاقی وزیر امورکشمیرو گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عوام ڈینگی مکاو مہم میں حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں، حکومتی سطح پرڈینگی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی نگہداشت کے لیے خصوصی وارڈ بنائے گئے ہیں اور وافر مقدار میں ادویات بھی موجود ہیں جب کہ اس سے متاثرہ مریضوں کے لیے خصوصی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے عوام اس مرض کی صورت میں غفلت سے کام نہ لیں اور فوری چیک اپ کروائیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی کے خاتمہ کے لیے کو ششیں ایک بار پھر کامیاب ہونگی کیونکہ میاں محمد شہبازشریف ڈینگی کی خاتمہ مہم کی نگرانی خود کر رہے ہے ۔

وہ اتوار کے روز صفدرآباد ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی مکاو، مہم کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈینگی کے مرض پر اسی صورت میں قابو پایا جا سکتا ہے کہ ہم حکومتی کو ششوں میں بھر پور ساتھ دیں ۔ ہم اپنے گھروں گلی محلوں کو صاف رکھیں اور تمام ایسی جگہوں کی صفائی کریں جہاں ڈینگی لارواکی افزائش ہوسکتی ہے انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں پانی اور کچرا جمع نہ ہونے دیں اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چودھری برجیس طاہر نہ کہا کہ ریلی نکالنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ ڈینگی کے خلاف آگاہی اور شعور حاصل کریں اور اس کے خاتمہ کے لیے حکومت کی طرف سے کی جانی والی کوششوں میں معاون ثابت ہوں ۔ چودھری برجیس طاہر نے کہا کہ ڈنیگی مکاو مہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک عوم اسمیں بھر پور تعاون نہیں کرتے اور احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے ۔