صحت مند معاشرے کے لئے ڈینگی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے،خواتین ڈینگی مکاؤ مہم کو زندگی کا حصہ سمجھیں‘فہمیدہ مشتاق ، ڈینگی مکاؤ مہم کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا اور گھر کے معمولات میں شامل کرنا ہوگا‘ سیکرٹری سماجی بہبود و بیت المال

اتوار 3 نومبر 2013 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2013ء) سیکرٹری سماجی بہبود و بیت المال فہمیدہ مشتاق نے ڈینگی ڈے کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے اپنے دفتر ماڈل ٹاؤن میں سیمینار کی صدارت کی۔ بعد ازاں اپنے دفتر قصر بہبود سے انٹرنیشنل مارکیٹ تک واک کی قیادت بھی کی۔ سیمینار میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران ، میڈیکل افسران ، این جی اوز ے نمائندوں کے علاوہ طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی اب ہمارے گھروں میں پناہ گزین ہے اس کے خاتمے کے لئے ورکنگ وویمن اور گھریلو خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور گھروں سے ڈینگی لاروا کو ختم کرکے دم لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مکاؤ مہم کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا اور گھر کے معمولات میں شامل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سیکرٹری سوشل ویلفیئر فہمیدہ مشتاق نے انٹرنیشنل مارکیٹ تک انسداد ڈینگی واک کی قیادت کی جس میں شرکاء نے ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر واک کے شرکاء نے عوام میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ اسی طرح انسداد ڈینگی مہم کے تحت ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر آفس میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ملک محمد اسلم نے کی۔ ڈی جی سماجی بہبود ملک محمد اسلم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈینگی کے خلاف مہم کو ایک قومی ذمہ داری قرار دیا ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ ، طلباء ، امام مساجد اور مختلف مکاتب فکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ گلی محلوں میں انسداد ڈینگی بارے لوگوں میں شعور اجاگر کریں۔ بعد ازاں انہوں نے ڈینگی واک کی قیادت کی جس میں محکمے کے افسران کے علاوہ مختلف این جی اوز اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

متعلقہ عنوان :