انسداد ڈینگی بارے عوام آگہی کا مطلب تقریبات میں شرکت کرنا نہیں،حاصل کردہ معلومات کو آگے پہنچانا ہے‘ میجر (ر) شاہنواز بدر ،سیمینارز اور واکس میں شامل ہر شخص انسداد ڈینگی کے پمفلٹس اور لیکچرز میں بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، صوبائی سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری میجر (ر) شاہنواز بدرکاسیمینارز اور واکس کے شرکاء سے خطاب

اتوار 3 نومبر 2013 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2013ء) صوبائی سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری میجر (ریٹائرڈ) شاہنواز بدر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی بارے عوام آگہی کا مطلب صرف تقریبات اور واکس میں شرکت کرنا نہیں بلکہ اس ضمن میں حاصل کردہ پیغام اور معلومات کو اپنے گھر، گلی، محلے اور علاقے تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات و ماہی پروری کے محکموں میں انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینارز اور واکس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کے محکموں کے اعلی افسران ، ڈاکٹر سیمل کے علاوہ محکمہ کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ کے انسداد ڈینگی ڈے کا مقصد پمفلٹس پڑھنا یا لیکچر سننا ہی نہیں بلکہ ان میں ڈینگی سے بچاؤ کی درج کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میجر (ر) شاہنواز بدر نے کہا کہ ڈینگی کا انسداد کرنا قومی مسئلہ ہے اور اس ضمن میں سب کو مل جل کر ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری توانائیوں سے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی بارے حکومتی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ماضی کی طرح اس بار بھی پنجاب حکومت کی انسداد ڈینگی بارے عوام آگہی مہمات کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔بعد ازاں صوبائی سیکرٹری نے محکموں کے دفاتر میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور بہتر صفائی پر اپنے اطمینا ن کا اظہار کیا۔ قبل ازیں ایسوسی ایٹ پروفیسر سمن آباد گرلز کالج ڈاکٹر سیمل اعجاز وہرہ نے ڈینگی کے تدارک اور اس کی افزائش کی موزوں جگہوں بارے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :