سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈز اور ایچ ڈی یو میں گنجائش،داخل مریضوں سے کہیں زیادہ ہیں‘ صوبائی وزیر صحت ، سرکاری ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کو بہترین سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں ‘ 970 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 نومبر 2013 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2013ء) وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ یوم انسداد ڈینگی کے پروگراموں میں عوام کی بھرپور شرکت، لیڈی ہیلتھ ورکرز، خواتین اہلکاروں اور والنٹیئرز پر مشتمل سرویلنس ٹیموں کے گھر گھر آگاہی پھیلانے سے ڈینگی کے مسئلہ پر جلد قابو پانے میں کامیابی ہوگی۔

(جاری ہے)

سمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے داخلے اور علاج میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ مذکورہ ہسپتالوں میں قائم کیے گئے آئیسولیشن وارڈز اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں زیر علاج مریضوں کی نسبت گنجائش کہیں زیادہ ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ خلیل طاہر سندھو نے واضح کیا کہ ڈینگی کے مریضوں کے علاج میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی- انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :