وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لاہور پہنچتے ہی راولپنڈی روانہ،ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اورہسپتال میں مریضو ں کی عیادت کی

اتوار 3 نومبر 2013 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ترکی، جرمنی اوربرطانیہ کے دورے کے بعد علی ا لصبح لندن سے لاہور پہنچے- وطن واپس پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد وہ راولپنڈی روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے کمشنر آفس میں ڈینگی کی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی -وزیراعلیٰ نے بعد ازاں ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی -واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اپنے غیر ملکی دورے کے دوران بھی صوبے میں ڈینگی کے تدارک کے لئے کئے جانے والے انتظامات کامسلسل جائزہ لیتے رہے ہیں-انہوں نے برلن اور لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لاہور اور راولپنڈی میں اجلاسوں سے خطاب کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں-وطن واپس پہنچنے کے بعد بھی وزیراعلیٰ نے فوری طو رپر انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے راولپنڈی کا دورہ کیا- اجلاس کی صدارت کے بعد ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی-اس موقع پر مریضوں کے عزیزو اقارب نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ جس طرح انہوں نے 2011اور 2012میں ڈینگی کو شکست دی تھی اب بھی وہ ڈینگی کے خلاف ضرور کامیاب ہوں گے-محمد شہبازشریف نے انسدا د ڈینگی کیلئے عملی اقدامات کر کے خود کو حقیقی معنو ں میں پنجاب کے عوام کا اصل خادم ثابت کیا ہے-

متعلقہ عنوان :