ڈینگی کی روک تھام کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے،شہباز شریف

پیر 4 نومبر 2013 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4نومبر 2013ء) وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے منتخب نمائندے اور متعلقہ ادارے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔

(جاری ہے)

صوبے میں ڈینگی کی صورتحال پر بلائے گئے اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا ڈینگی کو پہلے بھی شکست دی اور اب بھی بھگائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک جان عزیز ہے،ڈینگی کے خاتمے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔