کوٹلی میں مصر صحت دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی،گوالوں کے گندے برتن گھر گھر بیماریاں با نٹنے لگے‘انتظامیہ خاموش تماشائی

پیر 4 نومبر 2013 15:33

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4نومبر 2013ء) کوٹلی میں مصر صحت دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی-گوالوں کے گندے برتن گھر گھر بیماریاں با نٹنے لگے۔انتظامیہ خاموش تماشائی ۔عوام روپے دیکر گوالوں سے مہنگا اور بیماری بھرا دودھ خریدنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں گوالوں نے اپنے گندے برتنوں میں دودھ کی فروخت کا دھندہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے عوام میں بیما ریاں پھیلنا عام سی بات ہے۔

جبکہ گوالے دودھ کی قیمت توپوری وصول کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ساتھ ہی بیماری کا تحفہ بھی دے جاتے ہیں۔یہی دودھ گھر میں شیر خوار بچوں کو بھی دیا جاتا ہے۔جس سے بچوں میں بیمار یوں کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔جبکہ متعلقہ محکمہ نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔اور عوام کو بیماریاں بانٹنے والوں کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔عوام نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گوالوں کے گندے برتنوں کو ختم کر کے نئے برتنوں میں دودھ کی سپلائی کو عوام تک پہنچانے کا پابند کیا جائے اور ناقص برتن میں دودھ بیجنے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :