ہائیکورٹ کا ڈینگی سے مسلسل ہلاکتوں پر نوٹس ،یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے، عدالت خاموش نہیں بیٹھ سکتی‘ جسٹس خالد محمود خان ،عدالت نے پنجاب حکومت سے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ 21نومبر کو طلب کر لی

منگل 5 نومبر 2013 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5نومبر 2013ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی سے مسلسل ہلاکتوں پر نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے، عدالت خاموش نہیں بیٹھ سکتی، پنجاب حکومت سے21نومبر کو جواب طلب کر لیا گیا ۔ منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے،ابھی تک ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رک سکا جس کی سب سے بڑی وجہ غیر معیاری ڈینگی سپرے ہے۔

عدالت نے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے۔عدالت خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ 21نومبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :