Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج کرنے حکم ،شہباز شریف کا 2012ء میں راولپنڈی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتیاں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار ،انکوائری کا حکم ،محرم الحرام میں مجالس کے مقامات پر خصوصی سپرے کیا جائے ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے اقدامات کا جائزہ اجلاس

منگل 5 نومبر 2013 19:31

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5نومبر۔2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج کرنے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے غفلت پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی کے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری، سیکریٹری صاحبان، کمشنر لاہور ڈویژن، متعلقہ حکام، ڈاکٹرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے غفلت پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ منتخب نمائندے اور سیکریٹری روزانہ انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہائی رسک یونین کونسلز میں فوگنگ اور سپرے جاری رکھا جائے اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے دن رات محنت کی جائے۔ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، ہمیں وقت ضائع کئے بغیر عوام کے شانہ بشانہ کام کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے تربیت یافتہ اسٹاف کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے، انسانی جانوں کے معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے محرم الحرام میں مجالس کے مقامات پر خصوصی سپرے کی بھی ہدایت کی۔جبکہ شہباز شریف نے 2012 ء میں راولپنڈی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتیاں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات