محکمہ صحت پنجاب کی تمام تر کوشیشوں کے باوجود ڈینگی کے مریضوں میں روزبروز تشویشناک حد تک اضافہ جاری ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 71افراد میں ڈینگی مرض کی تشخیص ،متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 176تک جا پہنچی،صوبے بھر کے مختلف سرکاری ونجی ہسپتالوں سے اب تک 1ہزار 80افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں میں جاچکے ہیں، ترجمان محکمہ صحت

منگل 5 نومبر 2013 19:31

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5نومبر۔2013ء) محکمہ صحت پنجاب کی تمام تر کوشیشوں کے باوجود ڈینگی کے مریضوں میں روزبروز تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 71افراد میں ڈینگی مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 176تک جا پہنچی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید 71افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 32، سروسز ہسپتال لاہور میں 10،جنرل اور اتفاق ہسپتال میں 8-8،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 4، واپڈا ہسپتال میں 3،بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی،اتفاق،حمید لطیف،جناح،فاطمہ میموریل ہسپتال لاہور میں6 مریض زیرعلاج ہیں۔

رواں سال ابتک صوبے بھر میں 11افراد ڈینگی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1ہزار 176تک پہنچ چکی ہے ۔جبکہ صوبے بھر کے مختلف سرکاری ونجی ہسپتالوں سے اب تک 1ہزار 80افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں میں جاچکے ہیں ۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 118مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :