کراچی،جناح ہسپتال میں ڈینگی کا ایک مریض جان کی بازی ہار گیا

بدھ 6 نومبر 2013 18:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2015ء) جناح اسپتال میں ڈینگی کا ایک مریض دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈینگی کا شکار ہونے والا 23سالہ فیضان کالا پل کا رہائشی تھا جسے چند روز قبل بخار ہونے پر جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے فیضان کے جاں بحق ہونے کے بعد سندھ میں ڈینگی کے موذی مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔