پنگریو ، پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی ہلاکت کے بعد اکثر دیہاتوں میں بچوں کو تاحال پولیو ویکسین نہیں دی جاسکی

بدھ 6 نومبر 2013 19:50

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2015ء) پنگریو کے نواحی گاؤں نوید جٹ میں پولیو کے قطرے پینے کے بعد جڑواں بہن بھائیوں محمد رمضان اور ماریہ جٹ کے فوت ہونے کے واقع کے بعد یونین کونسل خیر پور گمبو کے اکثر دیہاتوں کے بچوں کو تا حال پولیو ویکسین نہیں دی جا سکی جبکہ واقع کے بعد یومیہ اجرت پر کام کرنے والے پولیو ورکرز نے اٹھارہ نومبر سے شروع ہونے والے پولیو راؤنڈ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت کے پاس پولیو عملے کی بھی زبردست کمی ہوگئی ہے اس صورتحال میں محکمہ صحت کے حکام نے پولیو مہم کے لئے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم سے رجوع کیا ہے ذرائع کے مطابق جڑواں بہن بھائیوں کی اموات کے واقع کے باعث یونین کونسل خیر پور گمبو کے درجنوں دیہاتوں کے باشندوں نے گزشتہ پولیو راؤند میں اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا تھا ان بچوں کو تاحال پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے اور نہ ہی محکمہ صحت کے حکام نے پولیو ویکسین کرانے سے انکاری والدین کو مطمئن کرکے ویکسینیشن کرانے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے اٹھارہ نومبر سے شروع ہونے والے دوسرے پولیو راؤنڈ کے بھی ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے گاؤں نوید جٹ میں پیش آنے والے واقع کے بعد پولیو ویکسینیشن میں کام کرنے والے یومیہ اجرت کے کارکنوں نے اٹھارہ نومبر سے شروع ہونے والے راؤنڈ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر محکمہ صحت کے حکام نے اس ویکسینینش مہم کے لئے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور محکمہ تعلیم سے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا ہے ادھر یونین کونسل خیر پور گمبو میں والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کے بعد پورے ضلع بدین میں پولیو مہم ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ اس کا اثر دیگر علاقوں پر بھی پڑے گااور پولیو وائرس ضلع بدین سمیت نواحی اضلاع کے کسی بھی علاقے تک پھیل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :