دستیاب شدہ سٹاک ریلیز کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پرٹی سی پی نے چارشوگر ملوں کو ادائیگی روک دی

جمعرات 7 نومبر 2013 14:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7نومبر 2013ء) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے دستیاب شدہ سٹاک ریلیز کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر چارشوگر ملوں کو ادائیگی روک دی۔

(جاری ہے)

ٹی سی پی نے اب تک 80ہزار ٹن چینی کی ادائیگی کی ہے تاہم چینی کی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر 4شوگر ملوں کو 19ہزار195ٹن چینی کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔ رواں مالی سال جون میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹی سی پی کو مقامی شوگر ملوں سے ایک لاکھ ٹن چینی کی خریداری کی ہدایت کی تھی۔