روح کا علاج عبادات اور اخلاقیات ہے،مال اور اعمال کو زکوٰة جبکہ جسم کو صدقہ سے محفوظ بناسکتے ہیں، مولانا طارق جمیل، دین کا حسن اچھا اخلاق ہے لیکن بد قسمتی سے یہ اب مسلمانوں میں ناپید ہو چکا ہے،روح کو صحت مند بنانے میں ہمیں اپنی زبان پر قابو پانا ہوگا ،ممتاز عالم دین کافیصل آباد میں تقریب سے خطاب
جمعرات 7 نومبر 2013 19:48
(جاری ہے)
آسمان کی بلائیں تدبیروں سے نہیں بلکہ دعاوٴں سے ٹالی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم نے حجامہ کو طریقہ علاج کے طور پر اپنایا اور 14سو سال قبل بھی اس سے موثر علاج کیا جاتا تھا اور آج بھی لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں لیکن اس کے لئے ہمیں اپنی غذاوٴں پر کنٹرول کرنا ہوگا اور اس حوالے سے احادیث مبارکہ اور سنت رسول میں مکمل رہنمائی موجود ہے۔
انہوں نے اس سنت طریقہ کار کو اجاگر کرنے پر ڈاکٹر آر ڈی احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئر مین کپنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر آر ڈی احمد نے کہا کہ کپنگ طریقہ علاج نہ صرف پاکستان اور بلکہ یورپ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی مقبول ہو رہا ہے اور اس سے فالج ، جسم درد اور دوسرے امراض کا علاج کیا جا رہا ہے جو کہ اوسط 90 فیصد سے زائد کامیاب ہے اور سب سے بڑھ کر سنت رسول بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو چیزیں ہمیں آج کی سائنس بتا رہی ہے وہ حضور نبی کریم نے آج سے 14 سو سال قبل بتا دیں اور جدید سائنسی تحقیق آج ان باتوں کو تسلیم کر رہی ہے ۔انہوں نے کپنگ تھراپی ( حجامہ)کے حوالے سے شرکاء کو طریقہ علاج سے تفصیلی آگاہ کیا ۔نہوں نے کہا کہ کپنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کپنگ تھراپی (حجامہ) سنت نبوی ہے اس ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں طریقہ علاج متعارف کروایا جائیگا تاکہ لوگ سنت نبوی کے ساتھ ساتھ مرض سے بھی شفا حاصل کرئے۔جنرل سیکرٹری کپنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان ڈاکٹر ذیشان اسلم اور میجر (ر)ڈاکٹر نعیم احمد نے بھی کپنگ تھراپی (حجامہ) ، اسکے طریقہ علاج اور فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.