پنجاب میں مزید 42 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا

جمعہ 8 نومبر 2013 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8نومبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی۔پنجاب میں ڈینگی مچھر قابو سے باہر ہو گیا۔

(جاری ہے)

روزانہ درجنوں افراد مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار تین سو 42 ہو گئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی نے سب سے زیادہ متاثر لاہور اور روالپنڈی کو کیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں19 جبکہ راولپنڈی میں 20مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

متعلقہ عنوان :