پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ،مزید 42مریضوں میں وائرس کی تصدیق

جمعہ 8 نومبر 2013 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1342ہو گئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی نے سب سے زیادہ متاثر لاہور اور روالپنڈی کو کیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں19جبکہ راولپنڈی میں 20مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 11تک پہنچ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :