ٹوبہ ٹیک سنگھ میں2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ہفتہ 9 نومبر 2013 13:27

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9نومبر 2013ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی9 ماہ کا بچہ معاویہ اور 13ماہ کی بچی بشری میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی پولیو وائرس کا شکار ہونیوالے بچوں میں 9 ماہ کا بچہ معاویہ ولد غلام سرور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے چک نمبر 662/3کا رہائشی ہے جبکہ 13 ماہ کی بشری دختر جہانگیر چک نمبر 751 گ ب کی سکونتی ہے، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر( ہیلتھ) ڈاکٹر اعجاز حیدر نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو ان بچوں کا چیک اپ کیا گیااس دوران ڈی او ایچ ڈاکٹر عبدالحمید ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر امین شیخ بھی موجود تھے بچوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے ، جنکی رپورٹ میں دونوں بچوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر( ہیلتھ) ڈاکٹر اعجاز حیدر نے ینگ یونین آف جرنلسٹس کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں عبدالجبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ بچوں کی پولیو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے استعمال کی رپورٹ طلب کر لی ہے کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :