پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ، مزید 94افراد میں ڈینگی مرض کی تشخیص ،رواں سال میں ابتک صوبے بھر میں 1ہزار 445افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں ،13افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوئے ،صوبے کے مختلف سرکاری ونجی ہسپتالوں سے 1ہزار225افراد صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہو چکے ہیں ‘ترجمان محکمہ صحت پنجاب

ہفتہ 9 نومبر 2013 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9نومبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 94افراد میں ڈینگی مرض کی تشخیص ہو گئی ۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال میں ابتک صوبے بھر میں 1ہزار 445افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 13افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید 94افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں لاہور میں 54 ، راولپنڈی میں 32،بہاولنگر،قصور اور سیالکوٹ میں ایک ایک شخص میں مرض کی تشخیص ہوئی ہیجبکہ منڈی بہاوالدین میں دو اور چکوال میں ایک مریض زیرعلاج ہے ۔ رواں سال صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 44تک پہنچ چکی ہے ۔ابتک صوبے کے مختلف سرکاری ونجی ہسپتالوں سے 1ہزار225افراد صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :