شام میں پولیو وائرس پاکستان سے آیا،یونیسیف کا دعویٰ

ہفتہ 9 نومبر 2013 17:06

دمشق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9نومبر 2013ء) شام میں 14 سال بعد پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ابتدائی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ شام میں پولیو کا یہ وائرس پاکستان سے آیا۔ یہ دعویٰ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہٴ صحت اور بچوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم یونیسیف نے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈبلیوایچ اوکے ترجمان سونا باری کا کہنا ہے کہ اس پولیو وائرس کے حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد مشرق وسطیٰ میں پولیو مہم کا آغاز کیاجارہا ہے۔ مہم کے دوران سات ممالک میں دو کروڑ بچوں کوپولیوسے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سے قبل شام کی وزیر برائے سماجی امور نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا تھا کہ پولیو وائرس شامی باغیوں کے ہمراہ فوج سے لڑنے والے پاکستانی شدت پسندوں کے ساتھ آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :