شام میں 14 سال بعد پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ،پولیو وائرس پاکستان سے آیا ‘ یونیسیف،پولیو وائرس شامی باغیوں کے ہمراہ فوج سے لڑنے والے پاکستانی شدت پسندوں کے ساتھ آیا ‘وزیر برائے سماجی امور کا الزام

ہفتہ 9 نومبر 2013 21:02

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2013ء) شام میں 14 سال بعد پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ابتدائی رپورٹ میں دعوی کیاگیاہے کہ شام میں پولیو کا یہ وائرس پاکستان سے آیا۔ یہ دعوی اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت اور بچوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم یونیسیف نے مشترکہ بیان میں کیا۔ ڈبلیوایچ اوکے ترجمان سونا باری کا کہنا ہے کہ اس پولیو وائرس کے حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد مشرق وسطی میں پولیو مہم کا آغاز کیاجارہا ہے۔ مہم کے دوران سات ممالک میں دو کروڑ بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سے قبل شام کی وزیر برائے سماجی امور نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا تھا کہ پولیو وائرس شامی باغیوں کے ہمراہ فوج سے لڑنے والے پاکستانی شدت پسندوں کے ساتھ آیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیسف کے بیان کے مطابق شام کے صوبے دیر الزور میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ابتدائی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پولیو وائرس پاکستان سے آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے یہ پولیو وائرس پاکستان سے آیا ہے اور اس پولیو وائرس کی مصر، اسرائیل اور مغربی کنارے میں پولیو وائرس سے مماثلت ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ترجمان سونا باری کا کہنا ہے کہ اس پولیو وائرس کے حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ٹیسٹ کے باوجود ہمیں کبھی یہ نہیں معلوم چل سکے گا کہ یہ وائرس شام کیسے پہنچا۔

متعلقہ عنوان :