”مسافر شب کو اٹھتاہے ……جو جانا دور ہوتاہے“،ویڈ یو کانفرنس،فیلڈ میں جا کر انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ نہ لینے پر وزیراعلی پنجاب کی متعلقہ افسران کی سرزنش

اتوار 10 نومبر 2013 19:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2013ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بعض محکموں کے افسران کی جانب سے فیلڈ میں جاکر انسداد ڈینگی انتظامات کاجائزہ نہ لینے پر متعلقہ افسروں کی سرزنش کی اور کہا کہ یہ امر ناقابل برداشت ہے کہ عوام ڈینگی سے متاثر ہوں اورافسران دفاتر میں بیٹھے رہیں-یوم اقبال کی تعطیل پر افسروں کومستعدی سے کام کرنے کی ضرورت تھی، عید کی تعطیلات کے دوران جس سست روی کا مظاہرہ کیا گیا اس کانتیجہ آج ڈینگی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے انسداد ڈینگی مہم میں تندہی اور قومی جذبے سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے منتخب نمائندوں اور سرکار ی افسران کو مخاطب کرتے ہوئے شعرپڑھا۔