پاک فوج نے وادی نیلم سے زخمیوں کو نکال لیا ہے اورانہیں بھرپو رطبی امداد دی جارہی ہے ۔ ترجمان آئی ایس پی ار

جمعہ 23 مارچ 2007 13:11

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 مارچ 2007) پاک فوج نے وادی نیلم سے زخمیوں کو نکال لیا ہے اورانہیں بھرپو رطبی امداد دی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں چھم ڈوبہ سے بھی تمام نعشیں نکال لی گئی ہیں اورزخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر نے تمام واقعات کی تصدیق کردی ہے ۔

(جاری ہے)

چھم ڈوبہ چناری ،سرگن اوردیگر علاقوں کے عوام نے امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ۔

آفیسران اورجوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔علاقہ کے معززین سابق نمبردار محمد حسین ،محمد شمس ،سراج الدین اوردیگر نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ہر مشکل میں جاندار کردارادا کیا ہے اورحالیہ مشکل میں بھی اگر فوج امداد نہ کرتی تو زخمیوں میں سے کم از کم 10لوگوں کی موت واقع ہوجاتی جن میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :