ہمارا مشن پاکستان میں صحت مند معاشرے کا قیام ہے ‘ حکیم محمد شفیع طالب قادری ،عوام میں غذا سے علاج کا شعور اجاگر کرکے بے شمار لاعلاج امراض پر بھی قابو پانا ممکن ہے ‘ حکیم غلام فرید میر

پیر 11 نومبر 2013 16:09

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11نومبر 2013ء) علاج بالغذاء ایک اصولی اور فطری علاج ہے اور یہ دیگر تمام طریقہ ہائے علاج سے مفید اور موثر ہے ، بے شمار امراض ایسے ہیں جو محض غذائی بے اعتدالیوں کے باعث عام ہیں، ہمارا عظم پاکستان میں ایک صحت مند معاشرے کا قیام ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین حکیم انقلاب فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری نے کوہلو والہ میں منعقدہ سہ روزہ فری طبی کیمپ کے دوران کیا ۔

حکماء کے طبی پینل میں پروفیسر حکیم محمد ثنا ء اللہ حلاج ، حکیم غلام فرید میر ، حکیم محمد یٰسین مغل ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم محمد لطیف سمیت دیگربھی موجود تھے ۔ چیئرمین فاؤنڈیشن نے مریضوں کو علاج بالغذاء کے متعلق خصوصی طور پر آگاہی لیکچر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریضوں کو علاج بالغذاء کا معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا ۔ کیمپ میں 500سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کر کے انہیں ادویات تقسیم کی گئیں ۔

مذکورہ فری طبی کیمپ حکیم انقلاب فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے انقلابی پروگرام برائے صحت عامہ کے تحت منعقد کیا گیا۔ ترجمان ایچ ایف پاکستان نے بتایا کہ حکیم انقلاب فاؤنڈیشن پاکستان اپنے محدود وسائل کے با وجودمسائل صحت حل کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے اور اس ضمن میں اب تک پاکستان بھر میں پچاس سے زائد فری میڈیکل کیمپ منعقد کروائے جا چکے ہیں ۔

نائب صدر حکیم انقلاب فاؤنڈیشن پاکستا ن حکیم غلام فرید میر نے بھی اس موقع پر علاج بالغذاء کا آگاہی لیکچر دیا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا معاشرہ اس وقت دیگر امور کی طرح خوراک کے استعمال میں بھی بے اعتدالیوں کا شکار ہو کر بے شمار امراض میں گھرا ہو ا ہے لہٰذا حکیم انقلاب فاؤنڈیشن کا یہ اقدام انتہائی قابل دید ہے کہ وہ اپنے بے مثال انقلابی پروگرام کی مدد سے عوام الناس میں غذاء کے متعلق شعور اجاگر کر رہی ہے کیونکہ لوگوں میں غذاء سء متعلق شعور اجاگر کئے بغیر بیماریوں کا خاتمہ ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :