ڈینگی کی دہشت اور وحشت کو حوصلہ اور شعور کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتاہے‘ سیکرٹری کوآپریٹو،ڈینگی کے خاتمہ کے لیے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،اقبال ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں میں سپرے اور فوگنگ کا عمل دن رات جاری ہے‘ ڈاکٹر عامراحمد

پیر 11 نومبر 2013 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11نومبر 2013ء) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر عامر احمد نے کہا ہے کہ ڈینگی کی دہشت اور وحشت کو حوصلہ اور شعور کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتا ہے،ڈینگی کے خاتمہ کے لیے کئے جانے والے حوصلہ مند اقدامات پر عمل درآمد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ اقبال ٹاؤن انتظامیہ نے دیگر محکموں کے ہمراہ باہمی یکجہتی، مشاورت اور حکمت عملی کے ذریعے ٹاؤن بھر سے ڈینگی مچھروں کے خاتمہ کے لیے تیز تر اقدامات کردئیے ہیں اس سلسلے میں تمام یونین کونسلوں میں فوگنگ اور سپرے کا عمل متواتر جاری ہے۔

اس امر کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے آفس اقبال ٹاؤن میں ڈینگی انسداد بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو نے کہا کہ انہوں نے مختلف ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ مختلف یونین کونسلوں اچانک دورہ کیا اور وہاں پر ڈینگی کے خاتمہ کے حوالے سے کئے جانے والے تسلی بخش اقدامات کو بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں گندے پانی کے جوہڑوں کا خاتمہ کیا جارہاہے اور گٹروں پر ڈھکن لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں IRSسپرے اور فوگنگ صبح اور رات کو متواترکی جارہی ہے جس سے ٹاؤن بھر میں ڈینگی مچھر کنٹرول میں ہے- انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں علاج باقاعدگی سے جاری ہے اور انہیں حکومت کی ہدایات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کا پابند بنایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :