سیکریٹری صحت پنجاب حسن اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پیر 11 نومبر 2013 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2013ء) وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو کے استعفے کے بعد سیکرٹری صحت کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب نے سیکریٹری صحت حسن اقبال کو ڈینگی اور دیگر معاملات میں غفلت برتنے پر فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی کے احکامات انہیں موصول نہیں ہوئے جیسے ہی احکامات ملیں گے فوری عملدرآمد کر دیا جائے گا تاہم ابھی اس بات کا بھی فیصلہ ہونا ہے کہ اگلا سیکریٹری صحت کون ہو گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری صحت بابر حیات تارڑ کو اگلا سیکریٹری صحت پنجاب تعینات کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :