ڈینگی وائر س سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،بیس سالہ حاملہ خاتون کے انتقال سے مجموعی تعداد12تک پہنچ گئی ،57نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،صوبے میں مریضوں کی تعداد1564تک پہنچ گئی

پیر 11 نومبر 2013 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2013ء) ڈینگی وائر س سے ہلاکتوں اور ہسپتالوں میں نئے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، نجی ہسپتال میں زیر علاج بیس سالہ حاملہ خاتون کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد12تک پہنچ گئی ،57نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈینگی سے ہلاکتوں کاسلسلہ تھم نہیں سکا اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بیس سالہ آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون اس وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلی گئی۔

شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد8جبکہ صوبے میں 12تک پہنچ گئی ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعدصوبے میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد1ہزار564ہوگئی۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں11اورہولی فیملی ہسپتال میں19مریض لائے گئے۔لاہور کے گنگارام، جناح، جنرل اورایک نجی ہسپتالوں میں27مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :