سوڈان میں پولیو ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث لاکھوں بچوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی

منگل 12 نومبر 2013 13:54

خرطوم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12نومبر 2013ء) سوڈان میں پولیو ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث لاکھوں بچوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔اقوام متحدہ کے صحت سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق سوڈان میں کشیدہ حالات کی وجہ سے دور دراز علاقوں تک رسائی مشکل ہے جسکے باعث سیکیورٹی کونسل کی جانب سے سوڈان میں پولیو ویکسینیشن کے لئے منظور کی گئی قرارداد پر عمل نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر نے خدشہ ظاہر کیا کہ دور دراز علاقوں میں لاکھوں بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :