نمونیا دنیابھرمیں ہرسال20لاکھ جانیں لیتاہے ،پاکستان میں 92ہزار بچے ہر سال لقمہ اجل بن جاتے ہیں ‘ عالمی ادارہ صحت ،صرف حفاظتی ٹیکوں کے کورس سے دنیا میں سالانہ 30لاکھ جانیں بچانے کے علاوہ 75ہزاربچوں کو معذورہونے سے بچایاجاتاہے‘ رپورٹ

منگل 12 نومبر 2013 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12نومبر 2013ء) پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں18فیصد اموات کی وجہ نمونیاہے،تیز بخار ، نزلہ زکام کی علامات کے ساتھ جب پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوجائے تو اس مرض کو نمونیاکہتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ مرض دنیابھرمیں ہرسال20لاکھ جانیں لیتاہے اور پاکستان میں بھی 5سال سے کم عمر 92ہزار بچے ہرسال لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اگر مائیں بچوں کو 6ماں تک دودھ پلائیں اور پھر ان کی ٹھوس غذا میں کیلوریز کی برابر مقدار کی جائے تو اموات کم ہوجائیں گی۔نمونیا سے بچا کی ویکسین پاکستان میں مفت دستیاب ہے۔ ڈاکٹرزکہتے ہیں کہ پیدائش کے بعد 6، 10اور 14 ہفتے کی عمر میں بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگوالیں۔ والدین کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکو ں کا کورس کرالیں۔ صرف حفاظتی ٹیکوں کے کورس سے دنیا میں سالانہ 30لاکھ جانیں بچانے کے علاوہ 75ہزاربچوں کو بھی معذورہونے سے بچایاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :