شیخ برادری کے روح رواں ڈاکٹر رحمت علی شیخ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ، نوجوان طبقہ کی مکمل حمایت حاصل ہونے کیوجہ سے مضبوط ترین امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں

منگل 12 نومبر 2013 17:12

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12نومبر 2013ء) شیخ برادری کے روح رواں ڈاکٹر رحمت علی شیخ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ‘ نوجوان طبقہ کی مکمل حمایت حاصل ہونے کیوجہ سے مضبوط ترین امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رحمت علی شیخ نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کو مسائلستان بنانے والے امپورٹڈ عوامی نمائندے تھے جنہوں نے رائے ونڈ کو کربلا بنائے رکھا دولاکھ آبادی کو پینے کے صاف پانی سے محروم کرنیوالے سیاستدانوں سے نجات کے دن قریب ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی پرامن اور انتہائی نفیس شیخ برادری نے دوبارہ سیاست کے میدان میں آنے کو جو فیصلہ کیا ہے اس سے عوامی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے عرصہ بیس سال سے رائے ونڈ کے تفریحی اور کھیل کے میدان بے آباد کرنیوالے عناصر سے چھٹکارا پانے اور شہر کے امن کو بحال کرنے کیلئے مقامی قیادت کا آنا بہت ضروری ہے نوجوان اور کاروباری طبقہ امپورٹڈ عوامی نمائندوں سے نجات چاہتا ہے جنہوں نے اپنے بنک بیلنس بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا شہر کی تباہی کے ذمہ دار ٹھیکیدار اور مفاد پرست ٹولہ کے عزائم شہر ی جان چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رحمت نے کہا کہ وہ برادری ازم کے تعصب سے پاک علاقہ کی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے انکے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :