جیکب آباد،سول ہسپتال میں مریضوں کو غلط انجکشن لگانے کیخلاف جساف اور پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

منگل 12 نومبر 2013 19:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2013ء) سول ہسپتال میں مریضوں کو غلط انجکشن لگانے اور ان کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف جساف اور پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، ایم ایس اور ملوث ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سول ہسپتال مریضوں کے لیے عذاب گھر بن گیا ہے ،سول ہسپتال میں ایک طرف مریضوں کے لیے آنے والی ادویات فروخت کی جارہی جارہی ہے تو دوسری جانب غریب مریضوں کو غیر معیاری ادویات لکھ کر دی جارہی ہے غیر معیاری ادویات کو بھری نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے ،سول ہسپتال میں قائم ایک میڈیکل اسٹور پر 50روپے والی غیر معیاری انجکشن 350روپے میں فروخت کی جارہی ہے جس کے باعث غریب مریض سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ،سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے غیر معیاری ادویات چلانے کے خلاف جساف اور پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،سول ہسپتال میں غریب مریضوں کو جعلی اور غیر معیاری انجکشن لگائے جانے کے خلاف پیپلز پارٹی یوتھ ونگ اور سپاف کے کارکنان نے دیدار جکھرانی کی قیادت میں ضلعی دفتر سے سول سرجن اور ملوث ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی، مظاہرین نے سول ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی، دوسری جانب جساف کی جانب سے بھی وحید بروہی کی قیادت میں جلوس نکالا گیا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوٴں نے کہا کہ سول سرجن اور ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے مریضوں کو غیر معیاری انجکشن لگائے جارہے ہیں جس سے مریضوں کو فائدہ کے بجائے نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ 50روپے والی انجکشن 350روپے میں فروخت کی جارہی ہے جس کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا