بچے قوم کا مستقبل ہیں ،حکومت بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘ صوبائی وزیر خزانہ ،دور دراز کے علاقوں میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور ویکسین کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کئے جارہے ہیں ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

منگل 12 نومبر 2013 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2013ء) وزیر خزانہ‘ ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور حکومت بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘ خصوصی طورپر دور دراز کے علاقوں میں بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے اور ویکسین کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2۔

ارب روپے کے فنڈزفراہم کئے ہیں۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت نیکم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں زچہ و بچہ کو صحت کی مناسب سہولیات میسر نہیں اس کے ساتھ ساتھ غربت‘ ناخواندگی‘ خواتین میں زچہ و بچہ کی معلومات و ہیلتھ سینٹرز تک بروقت نہ پہنچ پانا ، افلاس و دیگر سماجی مسائل اور معلومات سے آگاہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے و مائیں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی پر 102ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جو کل بجٹ کا 10.9فیصد ہے - انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی آبادی 2050ء میں دگنی ہوجائے گی جبکہ پاکستان کی آبادی 2024ء میں دگنی ہوگی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی پیش نظر عوام کو صحت ، تعلیم و دیگر سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :